اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما و وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت کے معاملے پر انکوائری ہو رہی ہے، کلیئر ہونے والوں کو بحال کر دیں گے، پرویز خٹک نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو کہا کہ عمران خان نے بلوچستان کو سپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کی ہے اور نہ کرنے کا سوچا ہے، انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کو تحریک انصاف سے نکالنے پر بڑا دکھ ہے، پرویز خٹک نے کہا کہ شکایت ہی ایسی آئی تھی کہ ہمیں ایسا فیصلہ کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے جولوگ نکالے ہیں وہ سب قرآن اٹھاتے ہیں ٗاگر سب قرآن اٹھاتے ہیں تو پھر ووٹ کہاں سے آیا؟۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگانے والے لگاتے رہیں، میں نے کسی کو پیسے دئیے نہ آفر کی۔ پرویزخٹک نے کہا کہ میرے اوپر اللہ اور عمران خان ہے، کوئی اور آرڈر دے ہی نہیں سکتا، عمران خان کی پارٹی میں ایسانہیں ہو سکتا کہ غلط فہمی پرسزا نہ ملے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا کہنا ہے کہ بعض ارکان کے بک جانے پر بہت افسوس ہوا ٗ ہم نے اپنے ایم پی ایز کے خلاف الیکشن لیا ٗدوسری پارٹیوں میں ہمت ہے تو وہ بھی ایکشن لیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ (ن)لیگ کے جن لوگوں نے باہر ووٹ دیا،میاں صاحب ان کے خلاف کارروائی کریں،میں نے فیصلہ کیا تھا کہ بلوچستان کو سپورٹ کرنا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ فاٹا والے ساتھ کھڑے ہوتے تو اڈپٹی چیئرمین سینیٹ ان کا ہوتا،مجبوراً ایسا فیصلہ کرنا پڑا ٗکسی سے انتقامی کارروائی نہیں کی۔