جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت ، کم عمربچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت کا قانون ملک بھر میں نافذ

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے 12 سال سے کم عمر بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت دینے کے آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد یہ قانون کی حیثیت اختیار کرگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کابینہ نے گزشتہ روز 12 سال سے کم عمر بچوں یا بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سزائے موت دینے سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

جس پر صدر نے دستخط کردیے۔بھارتی کابینہ کی جانب سے اس قانون کو کرمنل لاء آرڈیننسس 2018 کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت نئی عدالتیں قائم کی جائیں گی جو بچوں سے زیادتی کے کیسز پر جلد فیصلے سنائیں گی۔نئے قانون کے مطابق تمام پولیس اسٹیشنز اور اسپتالوں میں اسپیشل فرانزک کٹ اور دیگر ضروری چیزیں فراہم کی جائیں گی۔بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کی منظوری کے بعد اب 12 سال سے کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم کو سزا موت دی جائے گی جب کہ خاتون سے زیادتی کرنے والوں کی کم سے کم سزا 7 سال سے بڑھا کر 10 سال کردی گئی، جسے عمر قید تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ 16 سال یا اس سے کم عمر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرموں کے لئے بھی سزا 10 سال سے بڑھا کر 20 سال کردی گئی جسے عمر قید تک بھی لے جایا جاسکتا ہے۔نئے قانون کے تحت عدالتوں کو کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز کا 2 ماہ میں فیصلہ کرنا ہوگا جب کہ اپیلوں کو بھی 6 ماہ کے عرصے کے دوران نمٹانا ہوگا۔کرمنل لاء آرڈیننسس 2018 کے تحت 16 سال یا اس سے کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم کو ضمانت بھی نہیں مل سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…