اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی جانب سے امریکی سفارتی اہلکاروں پر پابندیاں اور پھر امریکہ کی پاکستانی سفارتی اہلکاروں پر پابندیاں،تلخیاں کم کرنے کیلئے امریکہ نے بڑا قدم اُٹھالیا، تفصیلات کے مطابق امر یکی معاون سیکر ٹری خا رجہ ایلس ویلز (آ ج) پیر کو اہم دورے پر
پاکستان پہنچیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلس ویلز پا کستا نی حکام کے ساتھ امر یکی ملٹر ی اتا شی کر نل جو زف اور سفا رتکارو ں کی نقل و حر کت کو پیشگی اجا زت سے مشروط کر نے کے حوا لے سے گفتگو کر یں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی بلااجازت نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق کی تھی۔ ایک انٹرویومیں امریکہ کے معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے کہا ہے کہ امریکہ نے یہ پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارت کاری میں اس طرح کے اقدامات معمول کی بات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں کو اپنے مقام سے دور سفر کرنے سے قبل پاکستان کی حکومت کو مطلع کرنا پڑتا ہے جس کے جواب میں امریکہ نے بھی اپنے ہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کا اس کا پابند کیا ہے کہ وہ بغیر بتائے سفر نہ کریں۔