بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مارشل لاء، پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو چکا ،فیصلے کسی اور جگہ ہوتے ہیں ،سول حکومت کلرکی کر رہی ہے،وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے معنی خیز الزامات عائد کردیئے، کھلبلی مچ گئی

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو چکا ہے ٗفیصلہ کسی اور جگہ ہوتے ہیں ٗسول حکومت کلرکی کر رہی ہے ٗ خیبر پختونخوا میں عمران خان نارروال سپورٹس سٹی جیسا ایک بھی منصوبہ نہیں بنا سکے ٗآئندہ ہفتے نارروال میں کرکٹ بورڈ نمائشی میچ منعقد کریگا ٗصدر مملکت نمائشی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے۔اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ناروال سپورٹس سٹی کا دورہ کیا اورناروال سپورٹس سٹی کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

بتایاگیا ہے کہ 44ایکٹر پرمحیط سپورٹس منصوبے پرتقریبا 3ارب کی لاگت آئی ٗناروال سپورٹس سٹی میں کرکٹ ٗہاکی ٗفٹبال اسٹیڈیمز تعمیر کئے گئے ٗ سپورٹس سٹی میں سکواش سوئمنگ ٗجمنازیم سمیت دیگر سہولیات دی گئیں۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کے لیے پیپلزپارٹی حکومت نے فنڈز جاری نہیں کیے ٗہم نے 2013 میں آ کر نارووال میں اسپورٹس سٹی کا کام شروع کرایا۔ احسن اقبال نے کہاکہ نارووال میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت دیں گے ٗوزیر داخلہ نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کھیلوں کے ڈھانچے میں اچھا اضافہ ہو گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک بھر میں 100 نئے اسٹیڈیم تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو چکا ہے ٗفیصلہ کسی اور جگہ ہوتے ہیں ٗسول حکومت کلرکی کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دس دس سال کے مارشل لاء لگائے دئیے جاتے ہیں ٗمارشل لاء کے بعد ملک کو کھوکھلا کر کے سیاستدانوں کے حوالے کیا جاتا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آج کل سب کو کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں ٗعمران خان سے بہت بڑی توقعات تھی لیکن انہوں نے عوام کو مایوس کیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان نارروال سپورٹس سٹی جیسا ایک بھی منصوبہ نہیں بنا سکے ٗافسران میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو چکی ہے ٗفیصلے کسی اور جگہ سے ہوتے ہیں ٗسول ادارے صرف کلرکی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ ہفتے نارروال میں کرکٹ بورڈ نمائشی میچ منعقد کریگا ٗصدر مملکت نمائشی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…