اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےیونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران گزشتہ روز مستعفی ہونے والے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر پیش ہوئے اور یونیورسٹی
کی 80کنال اراضی حکومت کو گرڈاسٹیشن کیلئے دینے پر معافی طلب کی، ڈاکٹر زکریا کا کہنا تھ اکہ 28سال تعلیم دی ہے ایک لرزش ہو گئی ہے عدالت شفقت فرماتے ہوئے معاف فرما دے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استادکااحترام ہے،زیادہ بات مت کریں ورنہ سب سامنے لے آؤں گا ۔نپولین نے استاد کے گھرمیں پناہ لینے والوں پررحم کیاتھا۔ تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نے استعفی سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ہیں۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد محمود گوندل نے استعفی دے دیا ہے۔جس کے بعد سینئیر پروفیسر کو قائم مقام وی سی فاطمہ جناح یونیورسٹی تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ استعفی دینے والےو ائس چانسلروں میں وی سی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فرید ظفر اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر عمر شامل ہیں۔ تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نے استعفی سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ہیں۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد محمود گوندل نے استعفی دے دیا ہے۔جس کے بعد سینئیر پروفیسر کو قائم مقام وی سی فاطمہ جناح یونیورسٹی تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ استعفی دینے والےو ائس چانسلروں میں وی سی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فرید ظفر اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر عمر شامل ہیں۔