جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

فلم ’’فنا‘‘ میں کام کرنا کیریئر کی بڑی غلطی تھی، سنایا ایرانی

datetime 22  اپریل‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سنایا ایرانی جو کہ اپنے کیریئر میں کئی نامور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، اپنی کامیاب بولی وڈ فلم ’فنا‘ سے خوش نہیں۔سنایا ایرانی نے ’لیفٹ رائٹ لیفٹ‘، ’اس پیار کو کیا نام دوں‘ اور ’ملے جب ہم تم‘ نامی کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔حال ہی میں ان کی شارٹ فلم ’دم دم دمرو‘ بھی ریلیز ہوئی۔جہاں کئی ڈراموں کے اداکار بولی وڈ میں انٹری کررہے ہیں

سنایا ایرانی کئی سال قبل ہی بولی وڈ کی کامیاب فلم ’فنا‘ میں کام کرچکی ہیں۔2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فنا‘ میں عامر خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جبکہ سنایا ایرانی نے اس فلم میں کاجول کی سہیلی کا معاون کردار ادا کیا تھا۔ہندوستانی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنایا کا اپنی اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ہر کوئی فنا کی بات کرتا ہے، لیکن میں یہ بات واضح کردوں کے میں اس کے ذریعے بولی وڈ کا حصہ نہیں بنی، یہ میرے کیریئر کی بڑی غلطی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ایمانداری سے بات کی جائے تو صرف فلم میں شامل ہونا اور بیک گراؤنڈ میں پیچھے گھومنا غلطی ہی ہے، جب مجھے فلم کی آفر موصول ہوئی تو مجھے اچھا لگا، مجھے عامر خان اور کاجول کے ساتھ کام کرکے بھی مزا آیا، لیکن فلم میں میرا کوئی اہم کردار نہیں تھا۔بولی وڈ میں مزید کام کی آفرز ملنے پر اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے دو سے تین فلموں کی آفرز ملی، جن میں کام کرنے سے میں نے انکار کردیا، ہوسکتا ہے یہ میری غلطی ہو، کیوں کہ وہ فلمیں آگے جا کر کافی کامیاب ثابت ہوئیں، لیکن اس کے بعد مجھے ایسی کوئی آفر نہیں ملی جو صحیح لگے‘۔خیال رہے کہ 2006 کی رومانوی فلم ’فنا‘ میں کاجول نے اندھی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…