عبدالحکیم (مانیٹرنگ ڈیسک) منصفانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کے لئے بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے کا امکان۔ باخبرذرائع کے مطابق ملک میں عام انتخابات جولائی میں متوقع ہیں جن کو صاف شفاف اور منصفانہ بنانے
کے لئے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرکے یاعارضی طورپرمعطل کرنے کی تجویز زیرغورہے جس کے تحت نگران حکومتوں کے قیام کے ساتھ ہی ان اداروں کے سربراہان کے اختیارات ختم کئے جانے کاقوی امکان ہے کیونکہ ان اداروں کے سربراہان کاتعلق مختلف سیاسی پارٹیوں سے ہے جواپنے سرکاری اختیارات سے الیکشن پراثراندازہوسکتے ہیں ۔اس دوران بلدیاتی ادروں کاچارج سرکاری افسران سنبھال لیں گے اور ان اداروں کاآڈٹ بھی کیاجائے گااورسرکاری ریکارڈکی مکمل چھان بین ہوگی۔بلدیاتی اداروں کے متعلق حتمی اعلان وسط مئی میں متوقع ہے ۔معطلی کی اطلاعات کے ساتھ بلدیاتی اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے اورتمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اور سرکاری ریکارڈ اور فائلوں کو مکمل کیا جا رہا ہے ۔ منصفانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کے لئے بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے کا امکان۔ باخبرذرائع کے مطابق ملک میں عام انتخابات جولائی میں متوقع ہیں جن کو صاف شفاف اورمنصفانہ بنانے کے لئے بلدیاتی اداروں کوتحلیل کرکے یاعارضی طورپرمعطل کرنے کی تجویززیرغورہے جس کے تحت نگران حکومتوں کے قیام کے ساتھ ہی ان اداروں کے سربراہان کے اختیارات ختم کئے جانے کا قوی امکان ہے