پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

سیاست میں انتقام اور گالی گلوچ نہیں ہونی چاہیے، تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کے اتحادسے متعلق شاہ محمود قریشی نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2018 |

کشمور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام اور گالی گلوچ نہیں ہونی چاہیے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اگر کسی کو سیاست کرنے کا شوق ہے تو پہلے حوصلہ پیدا کرے، سیاست میں کسی کو دھمکی دینے کا سخت مخالف ہوں۔انہوں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق کہاکہ

سینیٹ انتخابات میں مظلوم اور محکوم صوبے کا ساتھ دیا، مخالفین کو تنقید کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے، سینیٹ چیئرمین کا منتخب ہونا بلوچستان کے لوگوں کا فیصلہ تھا، وہاں کے عوام کی خواہش تھی کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان کا ہو۔شاہ محمود قریشینے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق کہاکہ بیگم کلثوم نواز ایک نفیس خاتون ہیں، اللہ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے، جبکہ دوسری جانب نواز شریف نے عدالت سے وعدہ کیا ہے کہ کچھ دنوں میں وہ واپس آجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…