جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کسی شیخ سے پیسے نکلوانا آسان نہیں! پریس کانفرنس کے دوران بھکاری شیخ رشید کے پیچھے پڑ گیا، بار بار پیسے مانگنے پر بالآخر شیخ رشید نے ایسا کام کر دیا کہ قہقہے ہی لگ گئے، دلچسپ صورتحال

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ فضول خرچی بالکل نہیں کرتے اور انتہائی قناعت پسند ہوتے ہیں، ایک ایک روپیہ سوچ سمجھ کر لگاتے ہیں، ایسا ہی کچھ شیخ رشید نے کیا،

جس وقت شیخ رشید پریس کانفرنس کر رہے تھے تو اس موقع پر ایک بھکاری بھیک مانگنے پہنچ گیا مگر وہ بھکاری شیخ رشید سے پیسے نہ نکلوا سکا جس پر شیخ رشید نے ایسی بات کہی کہ قہقہے لگ گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ وہاں ایک بھکاری آن پہنچا، اس موقع پر بھکاری بھیک مانگتا رہا اور شیخ رشید اسے باہر جانے کا اشارہ کرتے رہے۔ پولیس نے زبردستی بھیک مانگنے کی کوشش کرنے پر بھکاری کو پکڑ لیا، اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک شخص نے بھکاری کو پیسے دے کر باہر بھیجنے کی کوشش کی مگر وہ تو شیخ صاحب سے ہی پیسے لینے پر بضد تھا اور زمین پر بیٹھ گیا لیکن بھکاری اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکا اور آخر کار پولیس والے اسے پکڑ کر باہر لے گئے، اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ یار بڑا سمجھ دار آدمی ہے جو کیمرے کے سامنے آیا ہے تاکہ پیسے مل جائیں۔اس طرح بھکاری کی کوشش اور ضد کے باوجود شیخ رشید نے اسے پیسے نہ دیے۔  شیخوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ فضول خرچی بالکل نہیں کرتے اور انتہائی قناعت پسند ہوتے ہیں، ایک ایک روپیہ سوچ سمجھ کر لگاتے ہیں، ایسا ہی کچھ شیخ رشید نے کیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…