بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے،طیب اردگان

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیب اردگان نے یہ بات استنبول میں یشیل آئے زمرو دوآنکہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔اپنے خطاب میں صحت مند نسلوں کے کسی ملک کا درخشاں مستقبل ہونے کا ذکر کرنے والے صدر نے کہا کہ ایک قوم کا عظیم ترین خزانہ اور طاقت ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند نسلوں کا مالک ہونا ہے۔

نوجوانوں کو نشہ آور مادوں، سگریٹ نوشی، جوئے اور دہشت گردی کی طرح کی لت میں دھکیلنے والے ممالک کا مستقبل تاریک ہونے پر زور دینے والے صدر ِ ترکی نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے الکوحل اور نشہ آور مادوں کو اپنے اسلحہ کے طور پر استعمال کیا ہے۔ ہماری طرح کے ترقی کی جانب گامزن ملکوں کے سر پر مسلط کی جانے والی PKK کی طرح کی دہشت گرد تنظیموں کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن منشیات کی اسمگلنگ ہے۔انہوں نے بتایا کہ افریقی ملکوں کے بعض قبائل کو منشیات کا عادی بنایا گیا ہے حتی کان کنوں کو ان کا معاوضہ شراب کی شکل میں ادا کیا جاتا ہے، جس کے پیچھے گندے عزائم کار فرما ہیں۔صدر نے کہا کہ سرد جنگ کے دور میں منشیات کی اسمگلنگ مشرقی اور مغربی بلاک کے درمیان جنگ کے اہم ترین عناصر میں سے ایک تھی، بڑی طاقتوں کی سرپرستی میں اس تجارت کے ذریعے حاصل کردہ کمائی کو بعض ممالک میں بغاوت کے لیے استعمال کیا گی، بعض میں خانہ جنگی کو شہہ دی گئی اور بعض میں جمہوری حکومتوں کو ناکارہ بنایا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…