جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آ ئی منہ دیکھتی رہ گئی ۔۔۔نگراں وزیر اعظم کون ہو گا ؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں معاہدہ طے پا گیا

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں خفیہ معاہدہ ہونے کا انکشاف، تحریک انصاف کو سائیڈ لائن کر دیا گیا، قومی اخبار کی رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں خفیہ معاہدے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے مابین نگران وزیراعظم کے لیے ہونے والی پہلی ملاقات پر کچھ نکات طے کیے گئے تھے، جن میں اب مزید پیش رفت کی گئی ہے۔اور اب اس بات پراتفاق ہو گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کو کچھ شرائط کے تحت وزیراعظم کا عہدہ قبول کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں متوقع اُمیدواروں سے شرائط کے حوالے سے بات چیت ابتدائی مرحلے میں جاری ہے۔ وزارت داخلہ ، دفاع اور اطلاعات کے وزرا مسلم لیگ ن دے گی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تین وزرا اور تین وزیر مملکت کے نام دئے جائیں گے۔ جمیعت علمائے اسلام کو حسب توفیق دو وزارتیں دی جائیں گی جبکہ ایم کیو ایم کو ایک وزیر دیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کو بھی دو وزرا اور ایک وزیر مملکت کیہ پیشکش کی گئی ہے۔ ساری جماعتوں کی جانب سے اس فارمولےپرتحریری اور خفیہ معاہدہ ہونے کے بعد نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم آزاد اور خودمختار نہیں ہو گا بلکہ اسے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طے کردہ شرائط تسلیم کرنا ہونگی جن میں کسی بھی دبائو میں آکر مستعفی نہ ہونا، وقت پر انتخابات اور حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دئے گئے افراد کو اپنی کابینہ میں طے شدہ وزارتوں میںوزیر تعینات کرنا ہوں شامل ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم آزاد اور خودمختار نہیں ہو گا بلکہ اسے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طے کردہ شرائط تسلیم کرنا ہونگی جن میں کسی بھی دبائو میں آکر مستعفی نہ ہونا، وقت پر انتخابات اور حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دئے گئے افراد کو اپنی کابینہ میں طے شدہ وزارتوں میںوزیر تعینات کرنا ہوں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…