اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کو آج عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر عدالت کے باہر صحافی نے رائو انوار سے سوال کیا کہ کیا نقیب اللہ دہشتگرد تھا؟جس پر رائو انوار کا کہنا تھا کہ یہ بعد میں بتائوں گا۔ صحافی نے دوسرا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ پولیس مقابلوں کی وجہ سے کراچی کے عوام میں ہیرو سمجھے جاتے تھے
لیکن اب آپ کی اپنی پولیس کہہ رہی ہے کہ آپ نے جعلی پولیس مقابلے کئے جس پر رائو انوار نےکہا کہ مقدمے کا چالان جمع ہونے دیں سب کچھ سامنے آجائے گا، جے آئی ٹی بننے دیں سب پتہ چل جائے گا کہ مقابلے جعلی تھے یا اصلی۔ رائو انوار کو عدالت انتہائی کڑی سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا تھا۔ رائو انوار کی بکتر بند گاڑی میں فنی خرابی کے باعث انہیں راستے میں دوسری گاڑی میں منتقل کیا گیا۔