اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں میں تصادم ‘مرد اور خواتین گتھم گتھا ہوگئے ‘ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا استعمال کئی مسافر لہو لہان ہو گئے‘اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن لائن کی خلاف ورزی کرنے پر چند
مسافروں میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا۔ انٹرنیشنل کاؤنٹر پر تلخ کلامی اس قدر طول پکڑ گئی کہ مرد اور خواتین بھی آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں۔اس دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا ایسے استعمال کیا کہ کئی مسافر لہو لہان ہو گئے۔لڑائی تھمتی نظر نہ آئی تو ا ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ حرکت میں آیا اور لڑائی کرنے والے مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ ا