جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

اسموگ کمیشن رپورٹ مرتب کرکے 9 جون کو پیش کرے، چیف جسٹس

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اسموگ کمیشن کو رپورٹ مرتب کرکے 9 جون کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ آئندہ نسلوں کی صحت کا معاملہ ہے، اس میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ درخواست گزار شیراز ذکا نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسموگ کے پھیلا سے انسانی صحت اور ماحول متاثر ہو رہا ہے۔

لہذا اس کی روک تھام کے لیے حکومت کو حکم جاری کیا جائے۔اس پٹیشن پر سماعت کے بعد 14 نومبر 2017 کو لاہور ہائی کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ 3 ماہ کے اندر اسموگ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پالیسی جمع کروائیں اور ایک اسموگ کمیشن تشکیل دیں۔بعدازاں چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے کر ہائیکورٹ سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہفتہ کو سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں اسموگ کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار، اسموگ کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز حسن، محکمہ ماحولیات کے لا افسران اور دیگر عہدیداران پیش ہوئے۔عدالت عظمی نے حکم دیا کہ اسموگ کمیشن رپورٹ مرتب کرکے 9 جون کو پیش کرے۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ اسموگ کے خلاف زیر التوا درخواستیں کمیشن رپورٹ کے بعد یکجا کرنے کاحکم دیں گے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ آئندہ نسلوں کی صحت کا معاملہ ہے، اس میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ موسم سرما میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آلودہ دھند یعنی اسموگ کا راج ہوتا ہے، جس سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہوتے ہیں بلکہ صحت کے مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کے معاشی اثرات قریبا 50 ارب ڈالر کے برابر ہیں، جو ہماری جی ڈی پی کا 6 فیصد بنتا ہے۔ پاکستان میں ایک لاکھ 35 ہزار اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں، جو ہمارے ملک میں بیماریوں اور اموات کی ایک بڑی وجہ بنتی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…