اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.2ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز لاہور سے 30کلومیٹر دور شمال مغرب کا علاقہ تھا۔ زلزلہ کے جھٹکوں کی شدت کے باعث لوگوں میں تاحال خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔