اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی اتفاق شوگر مل کی واپس منتقلی کی درخواست بحال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اتفاق شوگر مل کی واپس منتقلی کیخلاف شریف خاندان کی درخواست کی سماعت کی۔ شریف خاندان کی طرف سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے اور اتفاق شوگر مل کی واپس منتقلی کی درخواست بحال کرنے کی استدعا کی۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ
ا?پ کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ہم نے تحریری حکم نامے پرابھی تک دستخط نہیں کئے۔عدالت نے درخواست خارج کرنے کاا?رڈرواپس لیتے ہوئے درخواست بحال کردی۔چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجہ کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں تاخیرسے پیش نہ ہواکریں،اس پر شریف خاندان کے وکیل نے کہاکہ مجھے معلوم ہے، کوئی رعایت مانگ بھی نہیں رہا۔واضح رہے کہ شریف خاندان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ا?ج عدالت میں تاخیر سے پیش ہوئے جس پر چیف جسٹس نے انہیں تنبیہہ جاری کی۔چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ پہلے کہاجاتارہاشوگرملیں نہیں پاور پلانٹ ہیں، اصل مقصد شوگرمل لگاناتھا، غلط بیانی پرتوہین عدالت کی کارروائی کرنی یانہیں دیکھ لیتے ہیں۔چیف جسٹس نے وقاص شوگر ملز کیس کے وکیل سے مخاطب ہوکر کہا وکیل صاحب کیس کی تیاری کی ہے یانہیں؟ تیاری نہیں کی بے چارگی سے کہہ رہے ہیں، اس کے بعد چیف جسٹس نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ شریف خاندان نے اپنی 3 شوگر مل حسیب و قاص اور چودھری شوگر مل وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب منتقل کی تھیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے منتقلی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ان شوگر ملز کو 3 ماہ کے اندر واپس اسی جگہ منتقل کردیا جائے جہاں وہ پہلے لگی ہوئی تھی۔