پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

پاکستان سے جانے والی گیتا کو والدین نہ ملے،حکومت کی شادیاں کی تیاریاں ، 25 رشتے آچکے ،رشتہ بھیجنے والے کون ہیں اور کتنے اہم عہدوں پر فائز ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2018 |

نئی دہلی(این این آئی)پاکستان سے بھارت جانے والی لڑکی گیتا اب تک اپنے والدین سے تو نہ مل سکی مگر بھارت کو اس کے شریک حیات کی فکر لاحق ہو گئی۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ان دنوں گیتا کے دولہا کی تلاش میں سر گرم ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایدھی ہوم میں پرورش پانے

والی گیتا کو اپنی بیٹی کہہ کر پاکستان سے لے تو گئیںلیکن سماعت و گویائی سے محروم لڑکی کے ماں باپ کوتین سال بعد بھی ڈھونڈنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔اکتوبر 2017 میں سشما سوراج نے ریاست مدھیا پردیش کے وزیر اعلی کے ساتھ بات چیت کے بعد گیتا کی شادی کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا۔سول سوسائٹی نے گیتا کے شوہر کی تلاش شروع کی اور وہ کامیاب بھی ہوئے جس کو وہ سشما سوراج کے گھر ملاقات کے لئے بھی لے کر گئیمگر گیتا نے اس رشتے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارت میں اب تک گیتا کیلئے 25افراد کے رشتے آچکے ہیں جن میں آرمی آفیسر، ماہر فلکیات، انجینئر، ناول نگار وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام افراد کی تفصیلات بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھیجی گئیں جس کے بعد 15 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔سشما سوراج کی پی اے کا کہنا تھا کہ دولہا کی پسند نا پسند کا فیصلہ گیتا ہی کرے گی۔ایسے افراد جو گیتا سے سرکاری نوکری کی امید میں شادی کرنے کے خواہشمند تھے، ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں ہیں تاہم دولہا پسند کرنے کے بعد بھارتی حکومت اسے سرکاری نوکری ، گھر اور ایک گاڑی بھی فراہم کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…