ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ماں! ہم نے تمہارا کیا بگاڑاہے ؟چھوٹے بھائی مجھ سے پوچھتے ہیں۔۔!پاکستانی نوجوان سے شادی اوراسلام قبول کرنے والی بھارتی خاتون کی بیٹی نے ماں کے نام افسوسناک پیغام جاری کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)متروکہ وقف املاک بورڈ نے پاکستانی نوجوان سے شادی اوراسلام قبول کرنے والی بھارتی خاتون کے حوالے تمام تفصیلات وزرات داخلہ کوبھیج دی ہیں۔بھارت خاتون نے ایک بارپھراس موقف کودہرایا ہے کہ وہ واپس بھارت نہیں جانا چاہتی اوراپنی زندگی پاکستان میں ہی گزارنا چاہتی ہیں، اس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ بھارت میں مقیم تین بچے اس کی بہن کے ہیں لیکن نجی ٹی وی نے کرن بالا کے بچوں کی ویڈیو حاصل کی ہے جس میں وہ اپنی ماں سے واپس آنے کی التجا کررہے ہیں۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری طارق وزیرنے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس خاتون کے حوالے سے تمام تفصیلات وزارت داخلہ اورایف آئی اے کو بھیج دی گئی ہیں ، خاتون نے وزارت خارجہ سے ویزے میں توسیع کی درخواست دی ہے ، اگر وہ قبول ہوجاتی ہے توٹھیک ورنہ اسے آج دیگریاتریوں سمیت واپس بھیج دیا جائے گا۔کرن بالابھارتی ریاست ہوشیار پورکے علاقہ گڑھ شنکرکی رہائشی اورتین بچوں کی ماں ہے جبکہ اس کا شوہر2013 میں فوت ہوچکا ہے۔ کرن بالا نے وزارت خارجہ کو درخواست دی تھی کہ اس کا ویزا جو21 اپریل کو ختم ہورہا ہے اس میں توسیع کی جائے کیونکہ وہ اب پاکستان میں ہی رہنا چاہتی ہے۔بھارتی خاتون نے لاہورہائیکورٹ میں بھی درخواست دی ہے کہ اس کو واپس نہ بھیجا جائے اور پاکستانی شہریت دی جائے تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کا اختیار وزارت داخلہ کو ہے ، بھارتی خاتون نے 16 اپریل کو جامعہ نعیمیہ میں اسلام قبول کرکت ہنجروال لاہورکے رہائشی نوجوان سے نکاح کرلیا تھا اس کا اسلامی نام آمنہ ہے۔نجی ٹی وی نے بھارتی خاتون کے بچوں کی فوٹیج اوربڑی بیٹی کا موقف بھی حاصل کرلیا ہے جس میں کرن بالا کی 12 سالہ بیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کی ماں ایسا کیوں کررہی ہے ، وہ اوراس کے دونوں بھائی آٹھ سالہ ارجن سنگھ اور 6 سالہ گرمکھ سنگھ اپنی ماں کی واپسی کا انتظارکررہے ہیں ۔ بچی نے سوال کیا ہے کہ ماں! ہم نے تمہارا کیا بگاڑاہے ، ہم نے توکوئی غلطی بھی نہیں کی ، تم کیوں واپس نہیں آرہی ، چھوٹے بھائی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ دیدی ماں کب واپس آئے گی ، بچوں نے اپنی ماں سے اپیل کی ہے کہ وہ واپس آجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…