ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

زبردست بارش،خشک ہوجانے والی پاکستان کی معروف جھیل صرف تین روز میں دوبارہ پانی سے بھر گئی،مقامی لوگوں، تفریح کے شوقین افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواح میں ایک سال قبل خشک ہوجانے والی ہنہ جھیل پانی سے بھر گئی ہے جو تفریح کے شوقین افراد کے لیے خوشی کی خبر ہے۔کوئٹہ شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر کی دوری پر واقع تفریحی مقام ہنہ جھیل بارشیں معمول سے کم ہونے اور خشک سالی کے باعث تقریباً ایک سال قبل خشک ہوگئی تھی۔تاہم رواں ہفتے کے دوران وادی میں بارش کے جاری سلسلے کے بعد دو تین روز قبل ہنہ جھیل میں پانی آنا شروع ہوا اور اس وقت یہ جھیل پانی سے تقریباً بھر گئی ہے۔

جھیل میں پانی آنے سے مچھلیوں کی آمد کا بھی امکان ہے،گذشتہ سال جھیل خشک ہونے سے بڑی تعداد میں جھیل میں پائی جانے والی مچھلیاں مرگئی تھیں۔دوسری جانب جھیل میں پانی آنے سے سائبیریا سے آنے والے آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوگیا جو گذشتہ سال بند ہوگیا تھا۔ہنہ جھیل میں پانی آنے سے مقامی لوگوں، تفریح کے شوقین افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہنہ جھیل میں پانی آنے سے تفریحی مقام پر مقامی سیاحت کو دوبارہ سے فروغ ملے گا اور اس کا اثر علاقے کے ماحول پر بھی پڑیگا ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے اور وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کی وجہ سے سردی میں اچانک شدید اضافہ ہوگیا اور لوگوں نے اپریل کے مہینے میں دوبارہ گھروں اور دفاتر میں ہیٹرلگا نا شروع کردیئے خاص طورپر رات کے وقت شدید سردی ہوتی ہے اور دن کے وقت سرد ہوائیں چلنے سے کاروبارز ندگی متاثر ہواہے منچلے نوجوان اور اہم شخصیات نے اپریل میں شدید سردی اور کوئٹہ شہر کے اردگرد کے پہاڑوں پر برفباری کا مزہ لینے کیلئے وادی زیارت کا رخ کرلیا اور بہت سے نوجوان جمعہ کی نماز کے بعد اپنی سرکار ی چھٹیاں گزارنے کیلئے زیارت پہنچ گئے جہاں جشن کا سماں رہا محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں آئندہ 18گھنٹے تک شدید سردی اور وقفے وقفے سے موسلادھا بارش کا سلسلہ جاری رہیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…