لاہور( این این آئی) حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 80واں یوم وفات آج 21اپریل (ہفتہ ) کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔ علامہ محمد اقبال ؒنے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ خودی اور مسلمانوں کے الگ ملک کی اہمیت کا شعور پیدا کیا۔ علامہ محمد اقبال 21 اپریل 1938 کو وفات پا گئے اور ان کو بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔
شاعر مشرق کے یوم وفات پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا ا ہتمام کیا جائے گا۔ مزار اقبال پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی ہو گی۔مرکزیہ مجلس اقبال کے زیر اہتمام ایوان اقبال کمپلیکس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار شرکت کریں گے ۔ تقریب میںسینئر صحافی ضیاء شاہد،سجاد میر ،حامد میر اور احمد جاوید سمیت دیگر بھی اظہار خیال کریں گے۔