اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

دنیا میں پاکستان کے لیے باعث فخر ، پاکستان میں سالانہ کتنے ہزار حافظ قرآن بنتے ہیں ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 20  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مذہی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سالانہ 73 ہزار سے زائد حفاظ کرام کی تیاری پاکستان کیلئے پوری دنیا میں باعث فخر ہے۔ 18ویں ترمیم میں شعبہ تعلیم کی صوبوں کو منتقلی بڑی غلطی تھی جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر ملک میں یکساں نظامِ تعلیم کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہی امور نے وفاق المدارس العربیہ کے زیر انتظام سالانہ امتحانات کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت تعلیمی اصلاحات پر علماء سے مذاکرات کررہے ہیں۔ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لئے بہت سارا کام مکمل ہوچکا ہے۔ مدارس کے امتحانات کا طریقہ کار قابل رشک ہے، جہاں بوٹی کا تصور بھی نہیں جوکہ خوش آئند ہے۔ مدارس کے طلباء کو دی جانے والی اسناد کی کلیئرنس اور مستند بنانے پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے۔ مدارس دینیہ کے لئے علیحدہ امتحانی بورڈ کے قیام پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ تعلیمی بجٹ میں مدارس کا حصہ بھی مختص ہونا چاہیے ایک اسلامی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے۔ 18 ویں ترمیم کے ذریعہ شعبہ تعلیم صوبوں کو دینا غلط فیصلہ تھا جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ نظام صلوٰۃ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیلئے نظام صلوٰۃکیلنڈر اور قانون سازی کے لئے ڈرافٹ علماء کی مشاورت سے تیار کیا۔ یہ ڈرافٹ علماء کے خلاف نہیں بلکہ ان کے خلاف ہے جو بے وقت اذان دینے مسجد میں آجائیں تاکہ انہیں روکا جاسکے۔ ڈرافٹ پر مزید مشاورت کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جزا و سزا ہر معاملے پر ہوتی ہے۔ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ دینی تعلیم کا نصاب پورے ملک میں یکساں ہے۔ 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو تعلیم کا شعبہ تفویض کیاگیا ہے جس پر تحفظات ہیں۔ پاکستانی قوم کو ایک قوم بنانے کے لیے ضروری ہے کہ یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے۔ مختلف نصاب تعلیم کے باعث ہی طبقاتی تقسیم کے باعث معاشرہ منتشر ہورہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنظیمات مدارس پر مشتمل بورڈ تشکیل دیتے ہوئے دینی تعلیم کو باضابطہ تعلیم کا درجہ دیتے ہوئے تسلیم کیا جائے۔ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے 73 ہزار 2700 بچے بچیوں سے سالانہ حفظ قرآن مکمل کیا جن میں 1300 حافظات شامل ہیں۔ 23 ہزار طلباء و طالبات نے علماء کے امتحانات پاس کئے جن میں 1300 طالبات عالم بنیں۔ وفاق المدارس میں 21 درجوں کے امتحانات ہیں یہ امتحانات مڈل سے شروع ہوکر ایم اے لیول تک ہوتے ہیں، تمام امتحانات ایک ہی وقت میں ہوتے ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ عالم اسلام کا سب سے بڑا تعلیمی سیٹ اپ ہے۔ پاکستان میں اس وقت 20 ہزار مدارس و جامعات وفاق المدارس سے متصل ہیں۔

ان مدارس میں 23 لاکھ طلبا ء و طالبات کو درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔ ہم دینی علوم کے ساتھ میٹرک تک عصری تعلیم، فنی تعلیم بھی دے رہے ہیں۔ وفاق المدارس کے پونے چار لاکھ طلباء و طالبات نے امتحان دیا ہے آج سالانہ امتحانات اختتام پذیر ہورہے ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ اور دیگر وفاق المدارس میں فرق زیادہ نہیں ہے۔ وفاق المدارس کے نصاب سے ملک میں کوئی تقسیم پیدا نہیں ہوتی۔ اتحاد تنظیمات مدارس قائم کرکے اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ اور پیغام اتحاد دیا ہے۔ مدارس کے ہدف میں ڈاکٹر، سائنسدان یا انجینئر پیدا کرنا نہیں البتہ عصری علوم سے واقفیت پیدا کرنا ہے، ہمارا اصل ہدف علماء پیدا کرنا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ ایسے شعبہ جات مرتب کرے تاکہ انجینئرنگ، سائنس کے شعبے میں ترقی کرسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…