لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی جیلوں میں ایک سال کے دوران مختلف بیماریوں کے باعث 141 قیدیوں کے جاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی صحت کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کھانے کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تمام تر دعوؤں کے باوجود پنجاب کی جیلں قیدیوں کے لئے متقل گاہ بن گئی ہیں اور ایک سال کے دوران مختلف بیماریوں کی وجہ سے 141قیدی دم توڑ چکے ہیں۔راولپنڈی جیل میں 27، ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں
15،سنٹرل اور گوجرانوالہ جیل میں 14،14، فیصل آباد کی جیل میں 10قیدی دم توڑ گئے جبکہ اس کے ساتھ دیگر صوبے کی جیلوں میں مختلف بیماریوں سے قیدی ہلاک ہوئے ۔قیدیوں کی اموات نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔اس حوالے سے آئی جی جیل خان جات پنجاب مرزار شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی صحت کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں ان کے لئے ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ اس کے ساتھ قیدیوں کے فراہم کیے جانے والے کھانے کا بھی خاص کیال رکھا جا رہا ہے ۔