پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

جیکی شروف بیٹے کی کامیابی پرخوشی سے جھوم اٹھے

datetime 19  اپریل‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار جیکی شروف اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کی کامیابی پر خوشی سے جھومنے لگے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں منفرد صلاحیتوں کی بدولت دیگر اداکاروں کو پیچھے چھوڑ جانے والے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف ان دنوں شہرت کی اْن بلندیوں پر ہیں جہاں کسی اداکار کو پہنچنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن خطرناک اسٹنڈز میں اکشے کمار اور ڈانس میں ہریتھک روشن جیسے نامور اداکاروں کو مات دینے والے نوجوان اداکار کی کامیابی پر ان کے والد جیکی شروف بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار جیکی شروف کا اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اْن لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کو اتنی محبت سے نوازا یہ تمام لوگوں کا خلوص ہے کہ وہ سب ٹائیگر سے محبت کرتے ہیں لیکن میرے لئے خوشی کا مقام یہ ہے کہ جب بھی میں باہر جاتا ہوں تو میں اپنے بیٹے کے نام سے پہچانا جاتا ہوں کہ میں ٹائیگر شروف کا والد ہوں جو کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔جیکی شروف کا بیٹے سے متعلق مزید کہنا تھا کہ فلم ’فلائینگ جیٹ‘ اور ’منا مائیکل‘ کی ناکامی کے بعد ٹائیگر ٹوٹ گیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ ٹائیگر ’باغی ٹو‘ کی ریلیز سے قبل بہت پریشان تھا لیکن فلم کی توقعات سے بڑھ کر کامیابی کے بعد ٹائیگر نے مجھے کہا تھا کہ ’میں اب سکون کی نیند سویا ہوں‘ جب کہ میں سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے بیٹے کو کامیاب بنایا۔واضح رہے ٹائیگر شروف کی پہلی بلاگ بسٹر فلم ’باغی ٹو‘ صرف بھارت میں اب تک 155 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…