قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز قصور میں پراسرار طور پر اغواء ہونے والے بچے کی نعش مل گئی، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل نولکھا ٹاؤن ہلہ روڈ پتوکی سے نور الحسن کا ڈھائی سالہ بھتیجا پراسرار طور پر غائب ہو گیا تھا، بچے کی پراسرار گمشدگی کی اطلاع مقامی پولیس کو کر دی گئی، اخبار کی رپورٹ کے مطابق بچے کی لاش ہلہ روڈ سے مل گئی ہے۔ معصوم بچے کے ورثاء کا کہنا
ہے کہ اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، بچے کے ورثاء نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے، پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھائی سالہ بچے کو قتل کیا گیا ہے، اغوا کا مقدمہ پہلے سے درج ہے اور تحقیقاتی رپورٹ آنے پر زیادتی کی دفعات کا اندراج بھی کر لیا جائے گا، اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بچہ برہنہ حالت میں تھا اور زیادتی کے واضح نشانات موجود تھے۔