اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا تقرر سیاسی معاملہ ہے، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔نگران وزیراعظم کے تقرر سے متعلق اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں
نگراں وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن نہ بھیجیں، پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو نگراں وزیراعظم پراتفاق رائے پیداکرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ نگراں وزیراعظم کا اختیار روز مرہ کے حکومتی امور چلانے تک محدودہے، نگراں وزیراعظم کے پاس مستقبل کی مالی پالیسی سازی کا اختیارنہیں۔