پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

’’فری بلوچستان‘‘کے سرگرم کارکن نے ’را‘کے کہنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو شرمندہ کرنے کا اعتراف کر لیا،بھارت کو خوش کرنےکیلئے پاکستان میں کیا کام کرتا رہا؟بھارتی خفیہ ایجنٹ نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے

datetime 18  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں مقیم فری بلوچستان مہم کے سرگرم کارکن نے را کے کہنے پر نواز شریف کے دورہ امریکہ کے دوران احتجاج کرنے کا اعتراف کر لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر احمر مستخان نامی اس شخص نے اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ روتے ہوئے اعتراف کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ اس نے را کے کہنے پر نواز شریف کو شرمندہ کرنے کیلئے

22اکتوبر 2015کو یو ایس آئی پی میں ان کی تقریر کے دوران احتجاج کیا تھا۔ احمر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اس کی ڈیمانڈز پوری کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر کام ہونے کے بعد اس کے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اس کے ساتھ کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ احمر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ را نے اسے نواز شریف کو شرمندہ کرنے کا کہا تھا اور اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را نے مجھ سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا باوجود اس کے کہ میں نے خود کو ہندوستان ، بھارت کا بیٹا کہا اور خود وندے ماترم کا نعرہ بھی لگایا۔احمر نے بتایا کہ را کا ایک بندہ نگیش بھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی را میں بلوچستان کے ڈیسک پر کام کرتا تھا جو اس کے ساتھ رابطے میں تھا۔ واضح رہے کہ یو ایس آئی پی میں نواز شریف کے خطاب کے دوران احمر نامی یہ شخص بلوچستان کے حق میں بینر اُٹھا کر کھڑا ہو گیا تھا جس کے کچھ دیر بعد ہی سکیورٹی نے اسے پکڑ کر ہال سے باہر نکال دیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا چینلز نے احمر کو غیر معمولی کوریج دی اور اس کا رٹا رٹایا موقف بھی پیش کیا۔ خیال رہے کہ نواز شریف کے اسی دورے کے دوران احمر نے امریکی کانگریس کے باہر ’’فری بلوچستان مہم‘‘کے احتجاج میں بھی حصہ لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…