بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سزائے موت کے منتظر 2 مجرموں کو تختہ دار پر نئی زندگی مل گئی

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآبادٹاؤن(آن لائن)تین سگے بہن بھائیوں کے مقدمہ قتل میں ملوث ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں سزائے موت کے منتظر 2 مجرموں کی آج 19 اپریل کو ہونے والی پھانسی ٹل گئی قاتل اور مقتولین گھرانوں کے دونوں فریقین صلح پر آمادہ دونوں مجرموں کو پھانسی دینے کا عمل تاحکم ثانی ملتوی کر دیا گیا اور پھانسی کے عمل کو مکمل کر نے کیلیے مقرر کردہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پہنچ کر اپنے بیان ریکارڈ کروا دیئے۔

جس کے بعد دو مجرموں کی پھانسی اکیس اپریل 2018تک ملتوی کر دی گئی عدالت نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو 21اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا ھے مقتول گھرانے کی ایک خاتون جسکو ذہنی طور پر دباؤ تھا اسکے میڈیکل کرنے کا حکم دے دیا ہے بتایا گیا ہے کہ سال 2005 میں تھانہ بھیرہ کی حدود میں واقع ایک گاؤں کیسو پورہ میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کرکے امجد اور خضر وغیرہ نے اپنے مخالفین دو بھائیوں رمضان۔اسلم اور ان کی بہن کوثر بی بی کو قتل کر دیا تھا عدالت نے مقدمہ میں دوملزمان امجداورخضرکو سزائے موت کا حکم سنایاتھاھائیکورٹ۔سپریم کورٹ سے مجرموں کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد صدر پاکستان کو رحم کی آخری اپیل کی گئی وہ بھی صدر پاکستان نے مسترد کردی جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے دونوں مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے آج 19 اپریل کو تختہ دار پر لٹکا کر پھانسی دینے کا حکم دیاتھا دونوں مجرموں کو آج ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں پھانسی پر لٹکایا جانا تھا کہ پھانسی چڑھائے جانے سے قبل ہی دونوں فریقین کے درمیان صلح کرنے کی کوشش کامیاب ہوگئی اور دونوں فریقین صلح پر آمادہ ہو گئے ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے تین سگے بہن بھائیوں کا والد بھی اس عرصہ میں وفات پاگیا اور شرعی طور پر مقتولین کی وارث ان کی دو بہنیں خاندان میں موجود ہیں جنھوں نے عدالت میں پیش ہوکر اپنے ابتدائی بیان دیئے جس پر عدالت نے ایک خاتون کا فوری طور پر پولیس کو میڈیکل کروانے کا حکم دیتے ہوئے دونوں فریقین کو 21 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا۔

زرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان صلح کی آمادگی اور عدالت میں پیش ہونے کے بعد آج ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں ہونے والی دونوں مجرموں کی پھانسی کے عمل کو تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے رابطہ کرنے پر جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ پھانسی تا حکم ثانی ملتوی ہونے کے بارے میں انہیں عدالت کی طرف سے آگاہ کردیا گیا ہے آئندہ کے لئے جو بھی فیصلہ موصول ہوگا اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…