پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

سلمان کی شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ میں دبنگ انٹری

datetime 18  اپریل‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو باکس آفس کنگ کی حیثیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ہر ہدایت کار سلو میاں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوتا لہذا وہ کسی نہ کسی طرح دبنگ خان کو اپنی فلم میں مختصر کردار کے لیے آمادہ کرتے ہیں جب کہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی کے بعد وہ ان کی فلم ’فین‘ میں بھی مختصر کردار میں دکھائی دیے تھے۔

اور اب ان کی نئی فلم ’زیرو‘ میں بھی ان کی انٹری ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو ‘ میں سلمان خان خصوصی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم میں دونوں اداکاروں کی جوڑی کو دلفریب بنانے اور مداحوں کا لہو گرمانے کے لئے ان پر ایک گیت فلمایہ جائے گا جس کے لئے سکھوندر سنگھ کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھوندر سنگھ کے اس گیت میں سلمان خان کی بطور مہمان انٹری میں اْن کے ساتھ عالیہ بھٹ ، کرشمہ کپور،کاجول اور رانی مکھرجی بھی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ انند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی جب کہ فلم 21 دسمبر 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…