اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی وزراء اور ایم این اے حاضری لگوا کر واپس چلے جاتے ہیں‘ اکثریت ایم این اے اس تاڑ میں رہتے ہیں کہ میاں نواز شریف ان سے مصافحہ کرلیں یا ان کی نظر ان پر پڑے تو وہ وہاں سے رفوچکر ہوجائیں۔
احتساب عدالت مین میاں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر اگر ان کی نظر ان ممبران اسمبلی اور وزراء پر نہ پڑے تو وہ ان کی واپسی تک احتساب عدالت کے باہر ہاتھ بندھے قطار میں کھڑے ہوتے ہیں۔ خوشامدی یہاں بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ دانیال عزیز خوشامد کرنے والوں میں سرفہرست ہوتے ہیں ہر جرح کے بعد دانیال عزیز میاں نواز شریف کو یہ جملہ ضرور کہتے ہیں کہ میاں صاحب ’’جرح اج دی زبردست ہوئی اے‘‘ اور ثابت ہوگیا ہے کہ جھوٹا کیس ہے۔ جس پر میاں نواز شریف مسکرادیتے ہیں۔احتساب عدالت میاں نواز شریف کو ہر پیشی کے موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری انہیں پانچ سے سات چٹیں دیتے ہیں جنہیں میاں نواز شریف ایک نظر دیکھنے کے بعد اپنی جیب مین ڈال دیتے ہیں۔ سماعت شروع ہونے سے وہ ہمیشہ ایک گھنٹہ بعد عدالت میں آتے ہیں اور اپنا فریضہ ادا کرنے کے بعد میاں نواز شریف کے ساتھ چلے جاتے ہیں۔ احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی وزراء اور ایم این اے حاضری لگوا کر واپس چلے جاتے ہیں‘ اکثریت ایم این اے اس تاڑ میں رہتے ہیں کہ میاں نواز شریف ان سے مصافحہ کرلیں یا ان کی نظر ان پر پڑے تو وہ وہاں سے رفوچکر ہوجائیں۔ احتساب عدالت مین میاں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر اگر ان کی نظر ان ممبران اسمبلی اور وزراء پر نہ پڑے تو وہ ان کی واپسی تک احتساب عدالت کے باہر ہاتھ بندھے قطار میں کھڑے ہوتے ہیں۔ خوشامدی یہاں بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔