لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ٗ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز (آج) بدھ کو لندن روانہ ہوں گے۔شریف خاندان کے ترجمان کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی روز سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں لہٰذا نواز شریف اور مریم نواز ان کی تیمارداری کیلئے لندن جائینگے اس حوالے سے مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ میری والدہ کو دوبارہ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ کواپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔خیال رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جبکہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔19 مارچ کو بیگم کلثوم نواز کو ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز چیک اپ کیلئے ہسپتال لائے تھے جہاں ڈاکٹرز نے 10 گھنٹے طویل چیک اپ کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا تھا۔تاہم دو تین روز قبل کلثوم نواز کو ایک بار پھر ریڈیو تھراپی کیلئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں امکان ہے کہ وہ آئندہ دو سے تین ہفتے رہیں گی۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں لیکن خرابی صحت کے باعث وہ اب تک حلف نہیں لے سکی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ٗ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز (آج) بدھ کو لندن روانہ ہوں گے۔شریف خاندان کے ترجمان کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی روز سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں لہٰذا نواز شریف اور مریم نواز ان کی تیمارداری کیلئے لندن جائینگے اس حوالے سے مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ میری والدہ کو دوبارہ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ کواپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔خیال رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔