ممبئی (این این آئی) گزشتہ دنوں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت نے بولی وڈ اداکار سلمان خان کو نایاب ہرن کے شکار کے کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جس کے فوری بعد ان کے وکلاء نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے سلمان خان کے بغیر اجازت ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور انہیں 7 مئی کو پیش ہونے کا
بھی حکم دیا ہے۔دبنگ خان جیل سے رہائی کے بعد فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں اور جلد سے جلد فلم کی شوٹنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن نایاب ہرن کے شکار کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے ضمانتی فیصلے میں ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے۔ سلو میاں نے ملک سے باہر جانے پر پابندی کے باعث فلم ریس تھری کی شوٹنگ کا مقام ہی بدل دیا ہے اور اب ان کی فلم کی شوٹنگ بھارت میں ہی کی جائے گی۔