بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ملک کی معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں ،مشیر خزانہ

datetime 16  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں لہٰذا اسے اور زیادہ ہونا ہے ٗپاکستان کوسالانہ 10 فیصد اقتصادی ترقی کی رفتارسے آگے بڑھنا ہوگا۔پیر کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں معاشی پالیسیز درست سمت ہیں، معاشی ترقی کی شرح 5 سال میں ساڑھے 4 فیصد سالانہ رہی تاہم معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں ۔

اسے اور زیادہ ہونا ہے، پاکستان کوسالانہ 10 فیصد اقتصادی ترقی کی رفتارسے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال روپے کی قدر میں 10 فیصد تک کمی ہوئی، روپے کی بے قدری کے باوجود مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا، روپے کی قدر میں کمی آزادانہ پالیسی کی وجہ سے ہوئی، روپے کی قدر میں کمی سے مارچ میں برآمدات 24 فیصد بڑھیں، آئندہ دو ماہ میں برآمدات 20 فیصد مزید بڑھیں گی۔مشیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں صنعت، زراعت اور خدمات سمیت تمام شعبوں میں ترقی ہوئی، آج ملک میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی اضافی بنائی جارہی ہے ٗبجلی اور گیس موجود ہے، صنعتی ضرویات پوری کرسکتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں معیشت کی بہتری کیاقدامات کیے گئے ٗ رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 5.8 فیصد رہے گی، مہنگائی کی شرح کو4 فیصد سے نیچے رکھا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف دے رہے ہیں، ٹیکس میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا جارہا ہے ٗ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے زمین نہیں خرید سکیں گے، نادرا کے ساتھ مل کر ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھائیں گے، ٹیکس چور غیر ملکی دوریکرتے پھرتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، نادرا 10 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا دے رہا ہیجو ٹیکس دینیکی صلاحیت رکھتے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…