پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکار اہلیہ سمیت مجرم قرار

datetime 15  اپریل‬‮  2018 |

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی کامیڈین راجپال یادیو اور ان کی اہلیہ کو قرضہ کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی عدالت نے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو اور ان کی اہلیہ کو 5 کروڑ روپے کے قرضہ ادائیگی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سماعت مکمل کرلی اور عدالت 23 اپریل کو مجرموں کو سزا سنائے گی۔راجپال نے 8 سال قبل 2010ء4 میں اپنی فلم کے لیے ایک کاروباری شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا

تاہم معاہدے کے تحت وہ قرض کی ادائیگی نہ کرسکے جس کے خلاف بزنس مین نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا۔ہائی کورٹ نے ابتدائی طور پر جوڑے کو 10 روز کے لیے عدالتی حراست میں رکھنے اور ان کے تمام اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا جس کے بعد اداکار نے قرض کی کچھ رقم ادا کردی تاہم وہ باقی رقم ادا نہ کرسکے۔نئی دہلی کی عدالت نے معاہدے کے تحت قرض ادا نہ کرنے پر جوڑے کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا کے لیے 23 اپریل کی تاریخ طے کردی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…