منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

افغان طالبان نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن اڑادی،کابل سمیت کئی شہروں میں بجلی معطل،کھلبلی مچ گئی

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان نے ازبکستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ایک بار پھر بیرون ممالک سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنایا ٗطالبان جنگجوں نے بغلان صوبے میں بجلی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو کارروائی کرکے اڑا دیا جس سے بیرون ممالک سے فراہم ہونے والی بجلی معطل

ہوگئی۔بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے افغان دارالحکومت کابل اندھیرے میں ڈوب گیا جبکہ کئی دیگر صوبے بھی متاثر ہوئے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔افغان حکام کے مطابق بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کیلئے انجینئرز اور دیگر اداروں کی ٹیمیں متعلقہ مقام کی جانب روانہ کردی گئی ہیں جہاں مرمت کام جلد از جلد مکمل کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…