اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی کے فیصلے کے بعد میاں نواز شریف اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین تاحیات نااہل ہو گئے ہیں، اب یہ عمر بھر الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ بی بی سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں ایک طرف تاحیات نااہلی کی سزا سنائی گئی ہے وہیں دوسری جانب عدالت کے اس فیصلے میں میاں نواز شریف
اور جہانگیر ترین کے لیے ایک خوشخبری بھی پوشیدہ ہے، عدالت کا کہنا ہے کہ عوام کو صادق اور امین قیادت میسر ہونی چاہیے اور اگر ایسا نہیں ہوتا آئین میں بھی لکھا ہوا ہے کہ ایسے شخص کی نااہلی تاحیات رہے گی لیکن فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک جس بنیاد پر نا اہلی کا فیصلہ کیا گیا ہے اگر اس فیصلے کے خلاف کوئی اور عدالتی فیصلہ آ جاتا ہے تو یہ نااہلی ختم ہو جائے گی۔