اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نیب کے پر کاٹنے کے لیے قومی احتساب ترمیمی ایکٹ 2018ء لا رہی ہے جس کے بعد نیب غیر موثر ہو جائے گا۔ معروف صحافی رؤف کلاسرا کا انکشاف،نجی ٹی وی پرواگرم میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )نیب کے پر کاٹنے کے لیے قومی احتساب ترمیمی ایکٹ 2018ء لا رہی ہے۔اگر یہ قانون پاس ہو جاتا ہے تو اس کے تحت نیب کسی وزیر اعلیٰ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی اور نہ ہی
نیب کسی وزیر،صوبائی ملازم اور کسی ایم پی اے سے متعلق کوئی کارروائی کر سکے گی۔اس قانون کے بعد نیب اسلام آباد میں 24 کلومیٹر کے درمیان ہی کارروائی کر سکے گا۔جس کے بعد صرف فیڈرل ملازمین کے خلاف ہی کارروائی کی جا سکے گی۔اس قانون کے بعد چئیرمین نیب شواہد ہونے کے باوجود بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری نہیں کر سکے گا۔اس طرح کے اختیارات احتساب عدالت کے جج کو دئیے جائیں گے۔کیونکہ احتساب عدالت کے جج وزارت قانون لگاتی ہے۔