واشنگٹن(آئی این پی) فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ نے کہا ہے کہ صارفین کے نجی کوائف کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے،عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی اہمیت اور آن لائن نیٹ ورکس کے لیے مؤثر ضوابط کو ناگزیر قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقفیس بک کے بانی مارک زوکر برگ دوسری مرتبہ امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہونے کے موقع پصارفین کے نجی کوائف کے تحفظ
کو اوّلین ترجیح قرار دیا۔ تینتیس سالہ زوکر برگ نے عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی اہمیت اور آن لائن نیٹ ورکس کے لیے مؤثر ضوابط کو ناگزیر قرار دیا۔ کانگریس کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیمبرج انالیٹیکا نے ان کے نجی کوائف کو بھی استعمال کیا ہے۔ مارک زوکر برگ فیس بک کے صارفین کے کوائف کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے امریکی کانگریس میں پیش ہوئے تھے۔