ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

دہشت گردی کے خلاف جنگ اولین تر جیح ہے،سعودی عرب، فرانس

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)سعودی عرب اور فرانس نے کہا ہے کہ دونوں ملک دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جاری جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ فرانس تاریخی اور دونوں ملکوں کے درمیان طویل دوستی کا غماز ہے۔ ان کے دورہ فرانس کے لیے جشن کا بہترین موقع ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فرانس سعودی عرب کے معاشی ترقی کے منصوبے ویژن 2030ء میں معاونت کے لیے سیاحتی اور ثقافتی شعبوں میں اپنی مہارتوں کو استعمال کرے گا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فرانس اور سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے۔ دونوں ممالک عالمی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ بیان میں ایران کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کی مالی امداد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے یمن میں ایرانی مداخلت کو مسترد کردیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور فرانس بحر الاحمر کی ترقی اور تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ فرانس نے یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ پیرس یمن میں تنازع کے سیاسی حل کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب کی مساعی کی حمایت جاری رکھیگا۔ بیان میں حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔سعودی عرب اور فرانس نے شام میں عام شہریوں پر کیمیائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیمیائی حملہ کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا گیا۔بیان میں لبنان میں مختلف قوتوں کے درمیان محاذ آرائی ختم کرنے اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا گیا۔ دونوں ملکوں نے لبنان کی وحدت اور خود مختاری کی حمایت کی۔ بیان میں شام کے تنازع کے حل کے لیے سیاسی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…