جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی خاتون کے بیگ پر لکھے لفظ بم نے آسٹریلوی ایئرپورٹ پر کھلبلی مچا دی

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

برسبین(این این آئی)آسٹریلیا کے برسبین ایئرپورٹ پر اْس وقت پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، جب ایک بھارتی خاتون کے سامان میں شامل بیگ پر انگریزی زبان میں لفظ بم لکھا ہوا نظر آیا۔بھارتی اخبار کے مطابق 65 سالہ وینکتا لکشمی بھارت کے شہر ممبئی سے آسٹریلوی شہر برسبین کا سفر کر رہی تھیں۔خاتون نے غلطی سے اپنے بیگ پر انگریزی میں ممبئی کے پرانے نام بمبئی کی جگہ صرف بم لکھ دیا۔رپورٹس کے مطابق مشتبہ بیگ کی موجودگی

کی اطلاع موصول ہوتے ہی آسٹریلین فیڈرل پولیس (اے ایف پی) الرٹ ہوگئی اور اس مقام کو سیل کرکے بیگ کا جائزہ لیا گیا تاہم اس میں سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون کی صاحبزادی دیوی جوتھی راج نے بتایا کہ ان کی والدہ کو ڈر تھا کہ کہیں سامان مکس نہ ہوجائے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بیگ پر ممبئی لکھنے کی کوشش کی، لیکن غلطی سے اس لفظ کو پورا لکھنے کے بجائے محض بم لکھ دیا۔بعدازاں پولیس کی مکمل تفتیش اور بیگ کا جائزہ لینے کے بعد لکشمی کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…