جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

دریائے نیل میں بچی کو بچانے کے بعد خاندان کے تینوں افراد ڈوب کر جاں بحق

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

قاہرہ(این این آئی) دریا میں گرنے والی کم سن بچی کو بچا نے کے بعد خاندان کے تین افراد دریائے نیل کی نذر ہو گئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بچی اپنے گھر والوں کے ساتھ تفریح کیلئے دریاکے کنارے بیٹھی تھی کہ اچانک اسکا پائوں پھسلا اور دریا میں جاگری ۔بچی کو گرتے دیکھ کر وہاں بیٹھا ہوا 40 سالہ اسکول ٹیچر فورا بچی کو بچانے کیلئے دریا میں کود گیا ۔محمد عبدالموجود نامی اسکول ٹیچر نے بچی کو دریاکی موجوں سے نکال کر

بحفاظت کنارے پر موجود اسکے والدین کے حوالے کیا اسی دوران اسکا پائوں پھسل گیا ۔ عبدالموجود نیل کی تیز لہروں پر قابونہ رکھ سکا اسے ڈوبتا دیکھ کر اسکا 16 سالہ بیٹا اپنے والد کو بچانے کے لئے دریا میں کودا مگر وہ اس تک نہ پہنچ سکا ۔ شوہر اور بیٹے کو نیل کی لہروں سے لڑتے دیکھ کر فائزہ صبحی نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی ۔ بعدازاں انکی نعشیں دریاسے برآمد ہوئیں ۔ اہل علاقے نے اس المناک واقعے پر اپنے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے اس خاندان کی شجاعت کو سراہا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…