پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

راحیل شریف کے اپنے بیٹے کی شادی میں ڈانس نے دھوم مچا دی ۔۔سابق آرمی چیف کی بہو کون ہیں اور انکا تعلق کس خاندان سے ہے؟شادی کی تصاویر اور ویڈیول سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں اپنا گھر کئے ہوئے ہیں۔ ان کی سعودی عرب اور پاکستان میں عوامی رنگ میں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں تاہم اب ان کی اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر مہندی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے

کہ سابق آرمی چیف بیٹے کی شادی کی خوشی میں مہندی کی تقریب میں دیگر مہمانوں کے ہمراہ ڈانس کر رہےہیں ۔ راحیل شریف کے بیٹے عمر کی بارات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر آچکی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راحیل شریف نے اپنی بہو کا لہنگا اُٹھا رکھا ہے، بہو کا لہنگا اٹھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے راحیل شریف کے عجز و انکساری کے جذبے کو سراہا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف کا رخصتی کے موقع پر اپنی بہو کا لہنگا اٹھا کر انہیں چلنے پر مدد دینا اور اس میں کوئی عار محسوس نہ کرنا دراصل اعلیٰ ظرفی اور عجزو انکساری کی نشانی ہے اور نئی بہو کیلئے رخصتی کے موقع پرپدرانہ شفقت کے جذبوں کا اظہار یقیناََ قابل ستائش جذبہ ہے۔ یہاں قارئین کی اطلاع کیلئے کہ سابق آرمی چیف اور پاکستانی عوام کے ہیرو جنرل(ر)راحیل شریف کے بیٹے عمر کی شادی معروف کار ساز کمپنی ہنڈا اٹلس کے چیئرمین یوسف شیرازی کے قریبی رشتہ دار فاروق طور کی صاحبزادی مہک طور سے سر انجام پائی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں شاہی خاندان کی ایک شادی کی تقریب کے دوران سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کا تلواروں کے ہمراہ رقص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اس کے علاوہ راحیل شریف اپنے آبائی علاقے میں ایک ہسپتال بھی بنا رہے ہیں جس کی تعمیر میں وہ ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت میں ایک عام سے کرسی پر بیٹھ کر تمباکو نوشی کرتے ہوئے راحیل شریف کی تصویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہے۔

 

 

 



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…