جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

شام میں کیمیائی حملوں کا نشانہ بننے والے بچوں کو کیسا زندہ رکھاجا رہا ہے، ان بچوں کی حالت اس وقت کیا ہے؟جان کر آپ بھی غمگین ہو جائینگے

datetime 10  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ شام میں کیمیاوی حملے کے بعد امریکی فوجی مداخلت کا احتمال موجود ہے،شام میں 73 شہریوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی ،سانس میں دشواری پر بچوں کو آکسیجن ماسکس سے زندہ رکھنے کی کوششیں جا ری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جم ماتھیس نے کہا ہے کہ شام میں کیمیاوی حملے کے

بعد امریکی فوجی مداخلت کا احتمال موجود ہے۔سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے والے بچوں کو آکسیجن ماسکس سے زندہ رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔امریکی وزیر دفاع جم ماتھیس نے شام کے علاقے دوما میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حملے کے بعد فوجی مداخلت کے متبادل کا احتمال موجود ہے۔انہوں نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ امریکہ کسی بھی قسم کی احتمال کو نظر انداز نہیں کرے گا۔ماتھیس نے روس پر الزام تراشی کی ہے جو کہ شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے اسد کے خلاف کسی فضائی حملے کی منصوبہ بندی ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ “میں اسوقت کسی بھی چیز کی راہ میں رکاوٹ کھڑی نہیں کر رہا۔”بروزہ ہفتہ دوما علاقے پر کیمیاوی ہتھیاروں کے حملے کے بعد کے ہولناک مناظر اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ 73 شہریوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی ہیں۔سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے والے بچوں کو آکسیجن ماسکس سے زندہ رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب روس نے امریکا کو شامی باغیوں پر مبینہ کیمیائی حملے پر رد عمل سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریکی فوجیوں کی کسی بھی کارروائی کے شدید نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ماسکو کے ہاتھ شامی بچوں کے خون سے رنگے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے امریکا کو

شامی باغیوں پر مبینہ کیمیائی حملے پر رد عمل سے خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر واسیلی نیبینسیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو بتا دیا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی کسی بھی کارروائی کے شدید نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے کہا کہ ماسکو کے ہاتھ شامی بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ ہیلی کے بقول صورتحال انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ ہفتے کو شامی شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے میں ڈیڑھ سو افراد کے ہلاک اور ایک ہزار سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…