کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے انتہائی ذمہ دار لیڈر ہیں، وہ میاں نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں اور وہ مسلم لیگ (ن) کا ہی حصہ رہیں گے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ رمیش کمار کو معلوم تھا کہ ٹکٹ نہیں ملے گا اسی لیے انہوں نے پارٹی چھوڑ دی، ایسے لوگوں کا ضمیر انتخابات سے قبل
ہی جاگتا ہے، میاں نواز شریف اور مریم نواز سب سے بڑے جلسے کر رہے ہیں۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے گزشتہ روز ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے کہا کہ چودھری نثار مسلم لیگ (ن) کے انتہائی ذمہ دار لوگوں میں سے ہیں، کبھی پارٹی چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کی سکیورٹی سابق وزراء اعظم سے کم ہے۔