پشاور (این این آئی)پشاوراورگردنواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیشن گوئی کی ہے۔پشاورسمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،بارش سے موسم میں واضح تبدیلی آئی ہے ، صوبائی دارلحکومت پشاورمیں دوپہر کواچانک بادل اسمان پر چھاگئے اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوئی
جس سے گرمی کازور ٹوٹ گیا،پشاورکے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع مردان ،چارسدہ ،نوشہرہ ،کرک ،کوہاٹ اورقبائلی علاقوں میں بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خواہ اور فاٹا میں بارشوں کا طاقت ور نظام داخل ہو اہے اور آنے والے دنوں میں مزیدبارش کی برسنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا دوروز سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جای ہے اور بعض علاقوں میں بارش سے کئی حادثات بھی ہو ئی ہیں۔