بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوکیا کا 2018 میں پہلا فون پاکستان میں متعارف

datetime 9  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا نے 2018 مٰں اپنا پہلا اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ نوکیا سکس (2018) گزشتہ سال کے ماڈل کا اپ ڈیٹ ورژن ہے جسے پاکستان میں متعارف کرایا گیا۔ یہ فون پہلے چین اور پھر فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران پیش کیا گیا تھا اور اب اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔  نوکیا کے 4 نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف نوکیا کا یہ فون 5.5 انچ کے فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں آئی پی ایس ایل سی ڈی پینل دیئے گئے ہیں ۔

جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار فنگر پرنٹ سنسر بیک پر منتقل کردیا گیا ہے۔ نوکیا سکس 2018 میں اسنیپ ڈراگون 630 پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے، گزشتہ سال کے فون میں اسنیپ ڈراگون 430 پراسیسر موجود تھا۔ تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ اسٹاک اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اس فون کے بیک پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے جس میں ڈوئل ایل ای ڈی فلیش ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔  نوکیا نے چپکے سے نیا اسمارٹ فون پیش کردیا اس میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کو فاسٹ چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق آدھے گھنٹے میں ہی اسے 50 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔ کاص بات یہ ہے کہ اس بیٹری کا اسٹینڈ بائی ٹائم 507 گھنٹے یا 21 دن تک ہے جبکہ لگاتار 16 گھنٹے تک بات کی جاسکتی ہے یا 119 گھنٹے تک میوزک پلے کیا جاسکتا ہے۔ اس کی قیمت پاکستان میں 29 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…