اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)واپڈا افسر کو شادی کے بعد دن کی روشنی نصیب نہ ہو سکی،سہاگ رات کی اگلی صبح دلہن کے ہمراہ پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا، نئے نویلے جوڑے کی لاشیں دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان ارشد واپڈا میں اسسٹنٹ کمرشل آفیسر تھا جس کی شادی گزشتہ روز ہوئی تھی۔ دولہا رمضان ارشد کی بارات ضلع مظفر گڑھ چک 141 میں گئی تھی
جو رات 11 بجے واپس پتوکی پہنچی، ہرکوئی تھکاوٹ کی وجہ سے جلد سوگیالیکن اگلی صبح دیر تک دولہا دلہن کے نہ اٹھنے پرگھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا ۔دیر تک نا کھلنے پر تجسس گزرا اور ساڑھے گیارہ بجے کے بعد تالے کو ایک دوسری چابی سے کھولا گیا تو دونوں مردہ پائے گئے۔لاشیں دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا اور پولیس کو اطلاع کردی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی ۔