جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران کے 280ارب ڈالر کس ملک میں پڑے ہیںاور اب انہیں کون یورپی ممالک میںمنتقل کر رہا ہے؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی حزب اختلاف نے بتایا ہے کہ ایران کے رہبرِ اعلی علی خامنی ای نے جنوبی افریقہ کے بینکوں میں منجمد ایرانی مالی اثاثوں میں 280 ارب ڈالر پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ رقم 2015ء میں تہران اور چھ بڑے ممالک (5+1) کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے نتیجے میں آزاد کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی اپوزیشن کی سبز تحریک کے کارکنان نے انکشاف کیا کہ خامنہ ای نے مارچ کے اواخر میں اپنے دفتر کے ایک ذمّے دار اسماعیل صفاریان کی سربراہی میں ایک ٹیم کو جنوبی افریقہ میں موجود ایرانی تیل کی آمدنی میں سے 280 ارب ڈالر واپس لانے کی ذمّے داری سونپی۔

اب اس رقم کو سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور لیختینستائن میں خامنہ ای اور ان کے بیٹوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی اس رقم کو ملکی خزانے میں منتقل کرنا چاہتے تھے تا کہ ملک کو اقتصادی طور پر ڈھیر ہو جانے سے بچایا جا سکے۔ یہ رقم بین الاقوامی پابندیوں کے سبب 2005ء سے کیپ ٹاؤن کے بینکوں میں پھنسی ہوئی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اسماعیل صفاریان جس کے پاس آسٹریا کی شہریت بھی ہے وہ علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے مجتبی خامنہ ای کا مقرب ہے۔ وہ خامنہ ای کے گھر کے معاشی امور کو دیکھتا ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس میں کافی اثر و رسوخ رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…