منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ کا اہم اسلامی ملک پر میزائلوں سے حملہ ،ایرانی فوجیوں سمیت 16افراد ہلاک،درجنوں زخمی

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(سی پی پی) شام کے شہر حمس کے فوجی اڈے پر مبینہ امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں ایرانی فوجیوں سمیت16ہلاک اور 36زخمی ہوگئے جبکہ سینئر امریکی عہدیداروں نے شام میں سرکاری فوجی اڈوں پر امریکی حملوں کی تردید کردی۔برطانوی اخبار نے دعوی کیا کہ حمس کے ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہوئے، شامی سرکاری میڈیا کے مطابق پیر کی علی الصبح شام میں ایک فوجی ہوائی اڈے کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس حملے سے قبل شام کا فضائی دفاعی نظام ایکٹیویٹ ہو گیا تھا۔ شامی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ پیر کو صبح کے وقت حمس شہر میں ٹی۔ 4 ایئر بیس کے قریب دھماکوں کی آواز سنی گئی جبکہ پڑوسی ملک لبنان کے سرحدی علاقے میں طیاروں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ لندن سے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائس تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں ایرانی فوجی اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کی مدد سے فوجی اڈے کی جانب فائر کئے جانے والے آٹھ میزائلوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ ٹی۔4 ایئر بیس کے بارے میں دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہاں بڑی تعداد میں روسی فوجیں تعینات ہیں اور یہیں سے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر بمباری کرنے کیلئے لڑاکا طیارے پرواز کرتے ہیں۔دریں اثنا اسرائیلی حکام نے بھی شام میں پیر کو کسی فوجی کارروائی کی تردید کی ہے۔ یہ خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب شام کے شہر دوما میں مبینہ طور پر زہریلی گیس کے حملے میں ایک سو افراد کی ہلاکت پر عالمی برادری نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کو اس حملے کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے اتحادیوں روس اور ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔یورپی یونین نے بھی بین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری ردِ عمل کا مطالبہ کیا ہے۔ شام اور روس دونوں کیمیائی حملے کا انکار کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…