جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکمرانی قومی ہو یا عالمی اسکا ہدف عوامی مفادات ہونا چاہیے، چینی صدر

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ حکمرانی قومی ہو یا عالمی ان کا ہدف عوامی مفادات ہونا چاہیے، ترقی کی طاقت اصلاحات اور تخلیق میں مل سکتی ہے، ہم عوامی مفادات اور عالمی خوشحالی کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں، بین الاقوامی براداری کے مسائل حل کرنے میں حکمرانی کا کا کردار اہم ہے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بائو و ایشیائی فورم میں شرکت کے لئے آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر مملکت شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شی جن پنگ نے دو ہزار اٹھارہ بائو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے پر زور الفاظ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کرنا اور اقوام متحدہ کی اتھارٹی اور حیثیت کا تحفظ کرنا چین کی بنیادی سفارتی پالیسیوں میں سے ایک ہے۔ملاقات کے موقع پر شی جن پنگ نے کہا کہ بین الاقوامی براداری میں موجود مختلف مسائل کو حل کرنے میں حکمرانی کا نظام اور حکمرانی کی صلاحیت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ہمیں عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے قومی حکمرانی ہو یا عالمی حکمرانی، ان کا ہدف عوامی مفادات ہونا چاہیے اور عوام کے اعتماد کو پختہ بنانا ہے، عوام کے لئے مستحکم توقع پیش کرنی چاہیے۔شی جن پنگ نے بتایا کہ ترقی کی طاقت ہمیں اصلاحات اور تخلیق میں مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اور دو اجلاسوں میں اصلاحات، کھلے پن اور تخلیق کو بڑی اہمیت دی گئی ہے ۔ چینی صدر نے کہا کہ ہم عوامی مفادات اور عالمی خوشحالی کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ملاقات کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل انتونیو گوتریز نے شی جن پھنگ کو صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔انہوں نے چین کی اصلاحات و کھلی پالیس کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر چین کے دورے اور بو آو ایشیائی فورم میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آئندہ بھی چین عالمی امور میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…