اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرمشاور ت سے نگراں وزیراعظم کا نام تجویزکرتے ہیں،انتظار کرناچاہیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کیلئے کیانام دیتے ہیں، کوئی پہلی بار پارٹی چھوڑ کرنہیں جا رہا،پارٹی وہ لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں
جن کے حلقے متاثر ہوئے ۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے ،جنہیں پارٹی ٹکٹ ملنے کے امکانات صفر ہیں وہ لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں یا جن کے حلقے متاثر ہوئے ۔آصف کرمانی نے کہا کہ آئین میں نگراں حکومت کا مینڈیٹ درج ہے،نگراں حکومت کا مینڈیٹ آزاد اورشفاف الیکشن کراکر گھر چلے جاناہے۔